ریس لگاتے موٹر سائیکل سوار رکشہ سے ٹکرا گئے،1جاں بحق ،دوسرا زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ کے علاقہ رحمان ہسپتال کے قریب ریس لگاتے 2موٹرسائیکل سواروں کا چنگ رکشہ رکشہ سے تصادم’ موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق’ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 19سالہ عطاء الرحمن ولد الطاف اور محمد علی موٹرسائیکلوں پر ریس لگاتے جا رہے تھے کہ جب وہ رحمان ہسپتال کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث چنگ چی رکشہ سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر عطاء الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، کھرڑیانوالہ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں