IMFکی شرائط پوری کرنے سے مہنگائی کا طوفان آئیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں کاروباری حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں’ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے’ ‘ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں ‘ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی و دیگر مقررین نے کیا’ اجلاس میں سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد ‘ نائب صدور میاں نذاکت علی’ خرم شہزاد’ رانا طاہر محمود خاں’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال’ ملک اعجاز احمد کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد نے شرکت کی’ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کی شرائط کو پوری کرنے کی یقین دہانی سے ملک میں مہنگائی کا سونامی آئیگا’ حکمران اپنی مراعات کم کرنے کیلئے تیار نہیں جبکہ تمام بوجھ عوام پر منتقل کیا جارہا ہے ‘ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ہر شخص کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ہر شخص روٹی کے حصول کیلئے پریشان ہے’ مقررین نے کہا کہ روپے کی مسلسل بے قدری تشویشناک ہونے کیساتھ ساتھ مہنگائی میں اضافے کا موجب بن رہی ہے اگر فوری طور پر روپے کی قدر میں اضافے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو آنیوالے دنوں میں مہنگائی کا ناقابل برداشت طوفان عوام کیلئے مشکلات پیدا کردیگا ‘انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافہ ملک کو مہنگائی کے سیلاب میں ڈبو دیگا ‘کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی ماند ہیں رہی سہی کسر مہنگائی کے بے لگام گھوڑے نے پوری کردی ہے حکومت قرض در قرض لینے کی بجائے روپے کی قدر میں اضافے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرے تاکہ تاجروں کو بھی ریلیف مل سکے ‘ ملکی کرنسی کی مسلسل بے قدری خطے میں پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنے کی طرف ایک پیش رفت ہے جس کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں