PTIکا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا،عظمیٰ بخای

لاہور(بیوروچیف) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟انہوں نے کہا کہ 5اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ نااہل ہورہے وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے، 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا بھی شرمناک ہے، شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کے لئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں