پنجاب بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاؤن،159گرفتار

لاہور( بیو رو چیف ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے،159 دہشتگردوں کوگرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی وقانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رواں سال 159 دہشتگردوں کوگرفتارکیا،گرفتار دہشت گردوں میں 33 دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹس میں شامل تھے ،کریک ڈائون کے دوران 22دہشت گرد ہلاک ہوئے،دہشت گردوں کی گرفتاریوں کیلئے 1717 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے۔گرفتار دہشت گردوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک بھی شامل تھے،قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش کیا،سی ٹی ڈی نے کریک ڈائون کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں