لیبیا: کشتی الٹنے سے 18 افرادجاں بحق، 50 لاپتہ

لیبیا (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا کے ساحلی علاقے کے قریب تارکین وطن کی ایک کشتی سمندر میں الٹنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا,حادثے میں18افراد جاں بحق اور 50سے زاہد لاپتہ ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثے میں کم ازکم 18افراد جاں بحق ہو گئے، 50افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 10افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اورلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں