فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار،آج پھر مزید62وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، متعدد شہریوں کوموٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5لڑکیوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ اسلام نگر کے جنید کی ہمشیرہ (الف)کو نامعلوم، جھنگ بازار کے علاقہ فرید ٹائون کے ارشد کی بیٹی(ح) کو ملزمان حسنین وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ گلشن مدینہ کے مدثر کی بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان،نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2کے جاوید کی بیٹی(ش) کو ملزمان آصف وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب کے غلام شبیر کی بیٹی (ف) کو ملزمان ذیشان وغیرہ نے اغوا کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ بائو والا کے مہربان سے نقدی و فون، غوثیہ آباد کے عدیل سے نقدی و فون، ڈی گرائونڈ کے قریب عرفان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، پیپلز کالونی کے عاطف کے گھر سے 6تولے زیورات چوری، عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) کے قریب ارسلان حمید سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، سوساں روڈ پر غلام زکریا کی والدہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، جلوی مارکیٹ کے قریب مکرم رضا سے نقدی و فون، کوہ نور روڈ پر عامر حیات سے فون چھین لیا، مدینہ ٹائون کے زید سے جھپٹا مار کر پرس، جناح ٹائون کے ارشد کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،208ر۔ب کے قریب توقیر دانش سے50ہزار و فون چھین لیا’ اقصیٰ ٹائون کے عبدالحکیم سے اڑھائی لاکھ ، لیپ ٹاپ و فون، گلستان کالونی کے سلطان علی کے گھر سے سامان چوری، چباں روڈ پر غفران سے سوا لاکھ ، لیپ ٹاپ و فون، منصور آباد کے عثمان اللہ سے 3لاکھ وفون چھین لیا، ڈائیوو روڈ پر ملک ابرار الحسن سے 15لاکھ کا کپڑا سے لوڈ رکشہ چھین لیا،47ج ب کے عامر علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری، نلکہ کوہالہ کے قریب احسان سے نقدی و فون، نشاط آباد کے خالد عباس کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،202ر۔ب فاروق ٹائون کے حماد سے ڈیڑھ لاکھ ، طلائی زیورات،ملت ٹائون سیم نہر کے قریب مبشر سے40ہزار و فون، سمندری روڈ پر غفار سے نقدی و فون، ناصر ٹائون کے مبین احمد سے17ہزار و فون، وارث پورہ کے قریب ماجد سے نقدی و فون، ٹاٹا بازار کے قریب طارق سے46ہزار وفون، سمن آباد کالج روڈ پر اسحاق سے15ہزار وفون، مجاہد آباد کے عبداللہ کی فیکٹری سے لاکھوںکا سامان ، مشینری چور لے اڑے، 38ج ب کے نور احمد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 30ج ب کے عظیم کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 86ج ب کے مقبول کے گھر سے بکرے، 263ر۔ب کے کاشف سے پرس ، طلائی انگوٹھی و گھڑی چھین لی، 248ر۔ب کے بلال سے10ہزار و فون چھین لیا،سمندری روڈ کوریاں پل کے قریب تسلیم عباس سے 11ہزار و فون، رسول پورہ کے انیس الحسن سے قیمتی فون، فاروق آباد کی سدرہ سے پرس چھین لیا، 228ر۔ب کے فرمان سے 17ہزار و فون، عمر ہائوسنگ کالونی کے قریب طیب اکرم سے نقدی و فون، ریلوے پھاٹک جڑانوالہ کے عقیل سے موٹر سائیکل نقدی و فون، کرسچین ٹائون جڑانوالہ کے امجد سموئیل سے75ہزار و فون، کینال روڈ جڑانوالہ پر زمان کی اہلیہ سے طلائی زیورات پرس چھین لیا، 61گ ب کے منیر سے نقدی و فون، 655گ ب کے آصف کے ڈیرہ سے مویشی اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، موبائل فونز چھین لیا گیا، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔علاوہ ازیں اقبال ٹائون کے عثمان علی، گھونہ کے خلیق، سرسید ٹائون کے غلام علی، بابا فرید ہوٹل سے ریاض شاہد،275ج ب کے یٰسین ، سول ہسپتال جڑانوالہ سے حمزہ، 66گ ب کے انوار الحسن، 561گ ب کے یٰسین، پیپلز کالونی کے اختر، جھنگ روڈ پر خالد، جڑانوالہ روڈ پر حامد، ڈھڈی والا سے ذوالفقار اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




