لاہور ( بیو رو چیف ) پنجاب میں مالی خطرات اور رسک سے متعلق محکمہ خزانہ نے ایک مفصل رپورٹ جاری کر دی ہے، 20 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں مالی مسائل اور مستقبل میں درپیش چیلنجز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں پنشن اخراجات، قرضوں و وفاق پر انحصار کو بڑے مالی خطرات قرار دیا گیا،پنجاب کی آمدنی کا81فیصدوفاقی ذرائع پرمنحصرہونامالی خودمختاری کیلئے شدیدخطرہ قرار دیا گیا،پنشن اخراجات14سال میں 19.5 فیصدسالانہ بڑھے جوبجٹ پربڑھتاہوامالی بوجھ ہے،گندم مارکیٹ ڈی ریگولیٹ ہونے صارفین پرمہنگائی کے نئے مالی خطرات ہونگے۔ صوبائی ٹیکس اہداف میں ناکامی صوبے کی آمدن نہ بڑھانے میں مالی خطرات کو بڑھا رہی ہے،ترقیاتی منصوبوں کیلئے قرضوں پر انحصار مستقبل کی مالی پائیداری پر مسائل پیدا ہونگے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی و آفات معیشت اوربجٹ کیلئے نیامالی چیلنج ہونگے ۔ رپورٹ میں تشویش کے مطابق مالیاتی خودمختاری کیلئے عملی حکمت عملی غیر واضح ہے ۔قرضوں پر انحصار سے عالمی شرح سود بڑھنے سے ادائیگی کے خطرات میں اضافہ ہے ۔




