شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب،آمدورفت میں مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار’ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا’ جبکہ محکمہ واسا کی جانب سے مین شاہراہوں اور چوکوں سے پانی کو نکال کر راستے کلیئر کر دیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی مون سون کی موسلادھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، سب سے زیادہ بارش گلستان کالونی میں 127ملی میٹر’ غلام محمد آباد میں 61ملی میٹر’ ڈوگر بستی میں 35ملی میٹر’ مدینہ ٹائون میں 28 اور علامہ اقبال کالونی میں24ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مین شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا تاہم ٹریفک پولیس کے وارڈنز بھی متحرک ہو گئے۔ تاہم بارش کے دوران محکمہ واسا کا عملہ بارشی پانی نکالنے میں متحرک ہو گیا۔ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں