کینسر کی عام قسم تیزی سے پھیلنے کیوجہ سامنے آگئی

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے اور پھیپھڑوں کا کینسر سرطان کی سب سے زیادہ تشخیص ہونے والی قسم ہے۔2022 میں دنیا بھر میں کینسر کے 12.4 فیصد کیسز پھیپھڑوں کے سرطان کے تھے۔ اموات کی تعداد کے لحاظ سے بھی پھیپھڑوں کا کینسر سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔2022 میں کینسر کی مجموعی اموات میں سے 18.7 فیصد اموات پھیپھڑوں کے کینسر سے ہوئی۔ویسے تو تمباکو نوشی کے عادی افراد میں کینسر کی اس قسم سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔مگر جرنل Thorax میں شائع ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر آپ برگر یا فاسٹ فوڈ کھانے کے شوقین ہیں تو اس عادت سے بھی پھیپھڑوں کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں