فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا میں نامعلوم خاتون مقدس اوراق ، میموری کارڈ اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے بھرا تھیلا فیکٹری میں گرا کر فرار ہو گئی، پولیس نے سامان قبضہ میں لیکر مقدس اوراق کی بے حرمتی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر نعیم عادل نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ202ر۔ب بھائی والا میں رافع شہزاد انٹرنیشنل فیکٹری کے مالک شہزاد نے بتایا کہ فیکٹری بند تھی جب فیکٹری چکر لگانے آیا تو گودام کے گیٹ کے پاس تھیلا پڑا تھا۔ جس میں مقدس اوراق،2میموری کارڈ، لاکھوں روپے مالیت کی 2طلائی چوڑیاں،6ہار، کانٹے اور دیگر زیورات موجود تھے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم خاتون کو تھیلا فیکٹری کی دیوار کے اوپر سے گراتے ہوئے دیکھا گیا۔ قریب ہی اس کا ساتھی بھی موجود تھا۔




