شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز،گرفتاریاں،بھاری جرمانے

لاہور (بیورو چیف)چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے الوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2075 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پرکارروائیاں کی گئیں،پنجاب بھر میں 299 افراد گرفتار، 66 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 1776 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 21 ہزار 58 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 1256 افراد گرفتار اور 172 کیخلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں،لاہور ڈویژن میں 97 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 07 گرفتار اور ایک مقدمہ درج کروایا گیا، گوجرانولہ ڈویژن میں 91،فیصل آباد 75، ساہیوال 14، سرگودھا 32، راولپنڈی 1466،بہاولپور 125،ڈی جی خان 71، جبکہ ملتان ڈویژن میں 104 چینی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قلت پیدا کرنیوالوں کو گرفتار اور بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، عام مارکیٹ میں نرخوں پر عملدرآمد میں واضح بہتری آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں