چاول کا نیا ہائبر بیج تیار پیداوار میں اضافہ یقینی

لاہور ( بیو رو چیف )چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی،پنجاب یونیورسٹی و چین کی وہان یونیورسٹی نے نیاہائبرڈ چاول کابیج تیار کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑپیداوار3گنابڑھ کر 140من فی ایکڑہوجائیگی،نیاہائبرڈچاول پاکستان میں تیار ہونیوالاپہلاہانگ لیان قسم کا ہائبرڈچاول ہے،پنجاب یونیورسٹی ووہان یونیورسٹی کیسائنسدانوں نیملکرہائبرڈچاولوں کی نئی اقسام ایجادکیں۔چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ ڈاکٹرمحمداشفاق ،ڈاکٹرمحمدعلی کلاسراتحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،وہان یونیورسٹی چین سیپروفیسررنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعدپاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نینئیہائبرڈچاول کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹرمحمداشفاق کا کہنا تھا کہ نئے چاول کاکامیاب تجربہ پاکستان کے 4صوبوں کے مختلف شہروں میں کیاگیا، نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے،نیاہائبرڈچاول بیکٹیریائی بیماریوں کیخلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا تھا کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے،نیاہائبرڈچاول غذائیت میں بھی شہریوں کیلئیمفیدہو گا، فی ایکڑ 3 گنا ذیادہ پیداوار سے عام کسان کو فائدہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں