اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف اسمبلیوں سے نکلنے یا بائیکاٹ کا فیصلہ منگل’ بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کرے گی۔ پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ شدت اختیار کرنے جا رہا ہے۔ 5اگست کو ہلکا پھلکا احتجاج ہو سکا ہے۔ مرکزی اجتماع نہیں ہو گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈہ پور کے ”متنازع” بیان کو اعلیٰ سطح پر ملکی مفادات کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ بڑی کارروائی کا فیصلہ زیرغور ہے۔ پی ٹی آئی قومی اسمبلی سندھ بلوچستان اور پنجاب اسمبلیوں سے استعفے دینے یا بائیکاٹ 2014 کی طرز کا فیصلہ اپنے بانی سے اڈیالہ میں رہنمائوں اور وکلاء سے منگل’ بدھ کو ملاقات میں کرے گی۔ KPK میں ایسا کچھ نہیں ہو گا کیونکہ وہ ان کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ گنڈہ پور کے خلاف بڑا قدم اٹھایا جا سکتا ہے اس کے سکیورٹی اداروں کے خلاف اب تک کے تمام بیان کے آڈیو ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ قانونی مشاورت بھی ہو رہی ہے۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں سویلین وملٹری قیادت اس کا فیصلہ کرے گی کیونکہ اس کے بیانات سے عالمی سطح پر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔




