آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری

راولپنڈی (بیوروچیف) یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ”دل سے پاکستان” کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا۔جاری کیا گیا نغمہ معرکہ حق میں عظیم فتح کی یادگار کے طورپرپیش کیاگیا،وطن کے جانثار شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا۔نغمے میں بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا، نغمے میں وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم دہریا گیا۔نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا،جاری کیا گیا نغمہ قومی یکجہتی، ترقی اور استحکام کے عہد کی تجدید کا مظہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں