مسلح ڈاکوؤں نے نہتے شہریوں کو لوٹنا معمول بنا لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار ، آج پھر مزید 69وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان، موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 8خواتین اور تین نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 106ج ب کی شہناز بی بی کی بیٹی(ج) کو نامعلوم، منصور آباد کے علاقہ 203ر۔ب کے ناصر کی بھانجی(ع) کو نامعلوم ملزمان، ساہیانوالہ کے علاقہ144ر۔ب کے اقبال کی اہلیہ (ش) کو باہر جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ساندل بار کے علاقہ 30ج ب کے الطاف کی بھانجی (ف) کو نامعلوم،بٹالہ کالونی کے علاقہ غوث نگر کے شفیق کی بیٹی(الف) کو ملزمان ایزک مسیح وغیرہ، ترکھانی کے علاقہ46گ ب کے انور کی بھتیجی (ن) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا، تھانہ صدر کے علاقہ71گ ب کے طاہر کی اہلیہ (گ) کو اوباش ملزم سنیل نے بے آبرو کر دیا، سمندری کے علاقہ بسم اللہ ٹائون کے عبید اللہ کا بھائی عبداللہ ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ229ر۔ب کے انور کا بھائی شوکت اور جڑانوالہ کے علاقہ فاروق پارک کے رہائشی یٰسین کا بیٹا سودا سلف لینے گھر سے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ غلام محمد آباد ڈی بلاک کے قریب مبین احمد سے4ہزار و فون، آبادی کرم الٰہی کے قریب امین سے سوا لاکھ و فون، کلیم شہید کالونی میں دانش سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 195ر۔ب کے شاہد سے اڑھائی لاکھ، منصور آباد کے وسیم سے نقدی و فون، جوہر کالونی کی کنیزاں بی بی کے گھر سے سامان چوری، باگیوال روڈ پر نزاکت علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا،عبداللہ پور کے قریب افتخار سے5ہزار و فون، نیشنل سلک مل کے قریب ذوالفقار علی سے 5ہزار و فون، مدینہ ٹائون عابد شہید روڈ پر عثمان سے43ہزار و فون، کوہ نور سٹی کے قریب عدنان سے جھپٹا مار کرفون، نعمت کالونی نمبر2کے قریب عارف سے نقدی و فون، مدینہ ٹائون سوساں روڈ پر فرح سے جھپٹا مار کر پرس، 56ج ب کے شرافت علی سے 40ہزار، ستارہ کالونی میں شکیل کی رگڑائی والی مشین چوری، سمن آباد ٹیکنیکل کالج کے قریب اویس سے نقدی و فون، 258ر۔ب کے بلا ل سے نقدی و فون، فیکٹری ایریا ٹاٹا بازار میں سکندر علی کی دکان سے لاکھوں کے لیڈیز سوٹ چوری،70ج ب کے رمضان سے نقدی و فون، نیاموآنہ کے قریب مسعود نذیر سے 17ہزار و فون، بانساں والی گلی کے عبداللہ سے نقدی و فون، علامہ اقبال کالونی کے جاوید اقبال کی گھریلو ملازمہ لاکھوں کے زیورات نقدی لے اڑی’ ملک آباد کے اعظم کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی وسامان چوری، 67ج ب کے قریب عشاء بی بی سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، 245ر۔ب کے توصیف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 67ج ب کے سلیم سے10ہزار وفون، 256ر۔ب کے نوشیر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 247ر۔ب کے شمس کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، ناصر نگر کے سرور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی چوری، پیپلز کالونی نمبر2کے علی شان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، شادی پورہ کے حسنین سے10ہزار و فون، آئس کریم چوک کے قریب زاہدہ سے جھپٹا مار کر فون، حق باہو چوک میں آصف علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ نقدی چوری، ستیانہ روڈ گلشن مہک سے ارشد علی کا گھر لوٹ لیا، اسلام پورہ جڑانوالہ میں اصغری بیگم کے گھر سے لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا، ریلوے اسٹیشن جڑانوالہ کے قریب رضوان سے22ہزار وفون،63گ ب کے عدنان کے ڈیرہ سے مویشی،124گ ب کے آصف اقبال کی حویلی سے مویشی، 353گ ب کے طاہر رضا سے سوا لاکھ و فون،93گ ب کے عابد علی کے گھر کے باہر سے مویشی چوری، 58گ ب کے عرفان سے نقدی و فون، لنڈیانوالہ میںسرفراز سے1لاکھ 10ہزار و فون، 283گ ب کے ابو سفیان کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری،93ر۔ب کے آصف سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا۔ دیگر وارداتوں کے دوران سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں کمپنی باغ سے امتیاز، ٹی بی ہسپتال کے قریب عبدالماجد، ضلع کچہری سے نعمان علی، بسم اللہ ٹائون کے نذر علی، رفیق کالونی کے عظیم شاہد، گلستان کالونی سے علی حسین، بولیدی جھگی کے عالم شہزاد، سوساں روڈ سے ارسلان ، سمن آباد کے عدنان حمید،243ر۔ب کے سرور، الفیاض کالونی کے عبدالغفار، پیپلز کالونی بابر چوک سے شکیل، جڑانوالہ روڈ سے احسن، مرکزی جناز گاہ جڑانوالہ سے عمران، علی ٹائون کے اللہ دتہ، 229ر۔ب کے علی رضا، مکوآنہ کے نادر حسین،372گ ب کے عبدالوحید و دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں