نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل،سب انسپکٹر غلام مصطفی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے تھانہ فیکٹری ایریا میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سب انسپکٹر غلام مصطفی کو گرفتار کر کے ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق سب انسپکٹر غلام مصطفی نے مبینہ طور پر چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے تھانے میں رسہ لگایا اور تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ڈویژن کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دیا۔ جس پر تھانیدار قصور وار پایا گیا تو تھانیدار غلام مصطفی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہے اور مذکورہ تھانیدار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں