6افراد کے قتل کا مرکزی ملزم14سال بعد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساہیانوالہ پولیس نے ایک ہی خاندان کے 6افراد کے قتل کے مرکزی ملزم سلیم کو 14سال بعد انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ سب انسپکٹر طارق محمود نے بتایا کہ 16سال قبل 20ستمبر 2009ء کو مقدمہ بازی کی بناء پر 21ج ب میں ملزمان محمد سلیم ولد صادق’ ناصر محمود عرف جگنو’ شاہد محمود وغیرہ نے آتش اسلحہ سے فائرنگ کر کے مخالف فریق کے چھ افراد خاور عباس’ فیاض احمد’ بلال احمد’ سجاد احمد’ آفتاب اور احمد بشیر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جبکہ ملزم محمد سلیم موقع سے فرار ہو کر بیرون ملک مسقط چلا گیا تھا۔ تاہم سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او ساہیانوالہ نے انٹرپول کے ذریعے مسقط سے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں