ککر پھٹنے سے بری طرح جھلس جانے والا 9ماہ کا بچہ چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ ابدالی چوک میں پریشر ککر پھٹنے سے بری طرح جھلس جانے والا 9ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ ماں اور بیٹی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سمن آباد کے علاقہ ابدالی چوک کے رہائشی سیف الرحمن کی اہلیہ ثانیہ گھر میں کھانا تیار کر رہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکہ سے پریشر ککر پھٹ گیا اور آگ کی لپیٹ میں آ کر ثانیہ زوجہ سیف الرحمن’ اسکی 9 ماہ کا بچہ عون محمد’ 2 سالہ عبدالرافع اور 3 سالہ بیٹی منتشا بری طرح جھلس گئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ لایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سیف الرحمن کا 9ماہ کا بیٹا عون محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں