کاروبار کا جھانسہ ‘4شہریوں کیساتھ5کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک افراد نے 4شہریوں سے 5کروڑ سے زائد رقم لے اُڑے’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ پولیس نے جعلی چیک دینے پر مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ستیانہ روڈ کے رہائشی رفیق نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم وسیم نے کاروبار کیلئے تین کروڑ 60لاکھ کی رقم لیکر فرار ہو گیا’ نشاط آباد کے علاقہ نلکہ کوہالہ کے رہائشی مہتاب نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم شعبان نے کاروبار کیلئے 60لاکھ’ نشاط آباد کے علاقہ 46ج ب کی روبینہ بی بی کا کہنا ہے کہ اس سے ملزم آصف نے 45لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی لیکر رقم ادا نہ کی۔ علاوہ ازیں اقبال نگر کے علی امام نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم نوید نے 50لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی۔ رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں