سنٹرل جیل میں حوالاتیوں میں جھگڑا’ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنٹرل جیل میں حوالاتیوں میں جھگڑا’ مشتعل حوالاتیوں نے ساتھی شرافت کو مار مار کر زخمی کر دیا، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل محمد شریف نے بتایا کہ گنتی سیل میں حوالاتی حسنین وغیرہ نے معمولی جھگڑے پر مخالف حوالاتی شرافت پر حملہ کر کے بری طرح زخمی کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں