امدادی سامان فلسطین روانہ

اسلا م آباد(بیوروچیف)وفاقی حکومت کی جانب سے غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے امدادی سامان کی 17 ویں کھیپ روانہ کی۔100 ٹن امدادی سامان میں خوراک، خشک دودھ، تیار کھانے اور طبی آلات شامل ہیں۔اس موقع پر وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ غزہ میں قحط سے چھوٹے چھوٹے بچے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینوں تک اشیائے ضروریہ کی بغیررکاوٹ ترسیل چاہتیہیں، امدادی سامان کیلئے تعاون پر الخدمت فاؤنڈیشن کے شکرگزار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں