ڈونلڈ ٹرمپ کو شاباش

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر لنزی گراہم نے بھی ٹرمپ کے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کے فیصلے کو سراہا۔امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے کہا کہ بھارت پراضافی 25فیصد ٹیرف لگانے کے فیصلے کو سراہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سستا روسی تیل خریدنا اب اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا، بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے لیکن صدرٹرمپ نے دنیا پر واضح کردیا کہ پیوٹن سے تیل خریدتے رہے تو ٹیرف کے بغیر امریکی معیشت تک رسائی نہیں ملے گی۔لنزی گراہم کا کہنا تھا کہ اس کام میں ملوث ہیں وہ اب کسی اور کے بجائیخود کو موردالزام ٹھہرائیں۔انہوں نے امریکی صدر کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ شاباش صدر ٹرمپ، آپ وہ مضبوط اور فیصلہ کن رہنما ہیں جس کا دنیا، یوکرین میں خونریزی کے خاتمے کیلئے انتظار کر رہی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50فیصد ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں