مسلح ڈاکوؤں کی75مقامات پر لوٹ مار’شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھرمزید75وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوںکی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 5خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ کلیم شہید پارک کے شہباز کی بیٹی(ش) کو نامعلوم، جڑانوالہ علاقہ 75گ ب کے محمد علی کی بھانجی (الف) کو نامعلوم، فیکٹری ایریا کے علاقہ ریلوے کالونی کی یاسمین کی بیٹی (م) کو ملزمان دانیال وغیرہ، لنڈیانوالہ کے علاقہ 647گ ب کی اشرف بی بی کی نواسی(ع) کو نامعلوم، کھرڑیانوالہ کے علاقہ210ر۔ب کے نصرت علی کی عزیزہ(ک) کو ملزمان انعام الحق وغیرہ اور ضیاء کالونی کے علاقہ گارڈن کالونی کے رہائشی محمد رفیق کا بیٹا سہیل گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ دھوبی گھاٹ امام بارگاہ کے قریب اشفاق سے جھپٹا مار کر فون، رحیم ٹائون کے طیب سے نقدی و فون، گل رحیم ٹائون کے علی رضا کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و قیمتی سامان چوری، اے بی سی روڈ پر محمد احمد سے سوا لاکھ روپے و فون، نیو گارڈن ٹائون کے مدثر سے نقدی و فون، رضا آباد بازار نمبر2کے نوازش علی سے 15ہزار و فون، رسول پارک کے قریب جواد علی سے35ہزار وفون، لائلپور گیلریا کینال روڈ پر اسرار احمد سے جھپٹا مار کرفون چھین لیا، سوساں روڈ پر عمر مشتاق سے نقدی و فون چھین لیا،مدینہ ٹائون کے قریب اقبال سے نقدی و فون، غلام محمد آباد نمبر2کے قریب مقبول تبسم سے نقدی و فون،49ج ب کے خرم شہزاد کے گھر سے 3بکرے چوری، 49ج ب کے اورنگزیب سے جھپٹا مار کر فون، نیشنل کالونی کے منیب الرحمن کی حویلی سے مویشی چوری، یوسف آباد کے قریب ارسلان سے جھپٹا مارکر فون، 202ر۔ب بھائی والا پھاٹک کے قریب زوہیب راشد کی دکان کا صفایا کر دیا گیا، ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب شہزاد سے جھپٹا مار کر فون،59ج ب کے اعظم حسین سے 25ہزار و فون، 57ج ب کے لطیف کی حویلی سے مویشی چوری، ویلنشیا گارڈن کے قریب نسیم احمد سے نقدی وفون، سدھار بائی پاس کے قریب علی رضا سے 10ہزار و فون،230ر۔ب کے یاسر علی سے پونے دو لاکھ و فون، سدھو پورہ کے قریب رضا وسیم سے نقدی و فون، 263ر۔ب کے اکمل سہیل سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لی، دائود کالونی کے قریب قمر سے جھپٹا مار کر فون، گلشن حرم کے قریب حامد محمود سے نقدی و فون چھین لیا’ سمن آباد کے علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، گیلانی چوک کے قریب بیوپاری رمضان سے ساڑھے 9لاکھ روپے و فون، 235ر۔ب کے سلیم اختر سے 5ہزار و فون، صدیق چوک کے عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون، علامہ اقبال کالونی کے اسلم سے 48ہزار ، بچیانہ روڈ پر صدیق سے 75ہزار و فون، 238گ ب کے ابو بکر سے نقدی و فون، گلشن عزیز کالونی کے یٰسین کا گھر لوٹ لیا، محلہ رضا آباد جڑانوالہ کے کاشف اقبال کے گھر کے تالے توڑ کر 27لاکھ مالیت کے زیورات ،نقدی چوری، 123گ ب کے علی رضا سے 20ہزار و فون، 210گ ب کے رمضان سے83ہزار، 58گ ب کے عاطف سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 205گ ب کے اشفاق کے گھر سے بکرے،21گ ب کے یونس سے 1لاکھ،266ر۔ب کے بلال سے پونے دو لاکھ وفون، 631گ ب کے شیر زمان سے35ہزار و فون،277گ ب کے غلام عباس کی حویلی سے مویشی، 61ر۔ب کے شوکت علی سے15ہزار و فون،405گ ب کے جاوید سے سوا لاکھ و فون، 541گ ب کے آصف کی حویلی سے2بکرے، بسم اللہ ٹائون سمندری کے قریب یٰسین سے25ہزار اور دیگر وارادتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں کوتوالی روڈ سے عارف سعید، علی ہائوسنگ کالونی کے عمران سہیل، جی سی یونیورسٹی سے جمیل، ڈی گرائونڈ سے شہباز علی، سوساں روڈ پر عثمان شاکر، گٹ والا پارک سے رمیض الحسن، 204چک کے عمیر علی، مدینہ ٹائون کے نوریل مسیح،مجاہد ہسپتال سے توقیر بلال، اعظم بلاک منیانوالہ کے بابر علی، مصطفی آباد کے نعمان، شمس آباد کے مدثر علی، ستیانہ روڈ کے کامران، پرائم سٹی سے عاصم رضا،656گ ب کے نبیل، 266ر۔ب کے حذیفہ،76ر۔ب کے آصف، مبارک پورہ تاندلیانوالہ کے ارشد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں