شکست خوردہ بھارت انسانیت دشمنی پر اتر آیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان سے روایتی جنگ میں شکست خوردہ بھارت پاکستان کو ویکسینز سپلائی میں رکاوٹیں ڈالنے لگا۔ بھارتی کمپنی یونیسیف کی پاکستان کیلئے خریدی گئی ویکسین سپلائی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق یونیسیف نے پاکستان کیلئے ویکسین بھارتی کمپنی سے خریدی ہیں، یونیسیف نے پاکستان کیلئے17ملین سے زائد ویکسین ڈوز خریدی ہیں۔ یونیسیف کی پاکستان کیلئے خریدی ویکسین کی مالیت 27ارب روپے سے ہے، ویکسین کی 60فیصد رقم یونیسیف، 40فیصد پاکستان نے ادا کی ہے، پاکستان نے یونیسیف سے ویکسین فراہمی کی درخواست کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی درخواست پر یونیسیف نے بھارت سے ویکسین خریداری کی، بھارت نے یونیسیف کو ویکسین جولائی کے آغاز پر سپلائی کرنی تھی، بھارتی کمپنی ویکسین سپلائی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیسیف کی پاکستان کیلئے ویکسین خریداری بھارتی علم میں نہیں تھی، بھارتی کمپنی پاکستان کا علم ہونے پر دانستہ طور تاخیر کر رہی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ یونیسیف نے پاکستان کیلئے بی سی جی، پینٹا ویلنٹ، نمونیہ ویکسین خریدی ہے، یونیسیف نے پولیو، ٹائیفائیڈ، خسرہ و روبیلا، ہیضہ ویکیسن خریدی ہے۔یونیسیف نے پاکستان کیلئے ویکسین سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا سے خریدی ہیں، بھارت سے بچوں کی ٹی بی ویکسین کی 30لاکھ سے زائد ڈوز اور پینٹاویلنٹ ویکسین کی 20لاکھ سے زائد ڈوز خریدی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے 20لاکھ سے زائد پولیو ویکسین انجکشن خریدے گئے ہیں، نوموکوکل ویکسین کی ساڑھے چودہ لاکھ سے زائد ڈوز خریدی گئی ہیں، ٹائیفائیڈ 31، خسرہ 28لاکھ، ہیضہ کی 30لاکھ سے زائد ڈوز خریدی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں