جشن آزادی منانا زندہ دل قوموں کا شیوہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری بازار (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا’ تقریب کے مہمان خصوصی سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ تھے’ مہمانوں کی آمد پر طاہر جمیل میاں اور ان کی ٹیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی’ انہیں پھولوں کے مالائیں پہنائیں’ اس موقع پر پاکستان زندہ باد’ پاک فوج زندہ باد اور میاں محمد نواز شریف زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے’ تقریب کے میزبان انجمن تاجران منٹگمری بازار (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں’ جنرل سیکرٹری رانا عاصم’ ایڈیشنل سیکرٹری رانا شہباز’ جوائنٹ سیکرٹری نعیم رجوکہ’ بلاول بٹ’ سجاول بٹ’ ملک جمیل’ رانا اصغر’ ماجد علی’ میاں سلمان’ شیخ اعجاز’ ملک منیر’ حافظ نوید’ فیصل رحمانی’ شیخ عمر’ بائو عبدالمجید’ اکبرشوکت تھے’ تقریب میں مکی کلاتھ مارکیٹ کے چیئرمین شیخ یوسف گجر ‘صدر یاسین قادری اور سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی لاکھوں نعمتوں سے بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت اور استحکام ہر فرد کی ذمہ داری ہے’ آزادی کی تحریک میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر اکابرین کی قیادت میں ہمارے بزرگوں نے لاتعداد قربانیاں ہیں جنہیں کسی بھی طرح فراموش نہیں کیا جا سکتا ‘ نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا نمایاں کردار ادا کریں ‘ محمد امین بٹ نے اپنے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ تاجر برادری بہت پریشان ہے’ ہوشربا ٹیکسوں نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے’ خدارا فیصل آباد کے آٹھ بازاروں کے تاجروں کی فریاد سنیں’ ضلعی انتظامیہ نے انکروچمنٹ کی آڑ میں دکانوں کے آگے ڈسپلے چھین لیا ہے’ بیریئرلگا کر آٹھ بازاروں کو بند کر دیا گیا ہے’ وہیکل فری کی آڑ میں گاڑیوں کو بازاروں میں داخلے کی اجازت نہیں’ آٹھ بازاروں میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے’انہوں نے میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ کوئی شخص سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پارٹی کو تباہ کر رہا ہے’ فیصل آباد میں پہلے ہی مسلم لیگ (ن) تمام سیٹیں ہار چکی ہے’ اگر آنے والے الیکشن میں پارٹی کو جتوانا ہے تو فیصل آباد کی طرف خاص توجہ کرنا ہوگی ورنہ آنے والے الیکشن میں اس سے بھی برا ہوگا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں’ جنرل سیکرٹری رانا عاصم’ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا شہباز نے کہا کہ امین بٹ صحیح معنوں میں تاجروں کے حقیقی لیڈر بن کر سامنے آئے ہیں’ آج فیصل آباد میں کوئی اور تاجر تنظیم نظر نہیں آ رہی’ امین بٹ تاجروں کی آواز بنے ہوئے ہیں اس کے لئے ہم سب امین بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی لمبی عمر کی دعا کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات منانے کا مقصد ملک سے عہد وفا کرنا ہے ’14 اگست ہماری آزادی اور خواہشات کی تکمیل کا دن ہے’ پاکستانی قوم اپنے وطن کا جشن آزادی زندہ قوموں کی طرح منائے گی’ ہماری آزادی کا ایک ایک باب خون سے رنگین ہے’ آخر میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں