حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) حج درخواستوں کی وصولی میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینکوں میں کل 18اگست کو حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ 12روز میں 1لاکھ 10ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں، سرکاری حج سکیم میں 7 ہزار نشستیں باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کی توسیع پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ہے، نشستیں مکمل ہوتے ہی حج درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں