رانا ثناء اللہ سینیٹ کا الیکشن لڑینگے،ٹکٹ مل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر ومشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ خاں (ستارہ امتیاز) سینیٹ کاالیکشن لڑینگے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے باقاعدہ سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ جس کے باعث مسلم لیگی ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ یاد رہے کہ مذکورہ سینیٹ کی نشست پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث سیٹ خالی ہوئی تھی۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ سینیٹ کی مذکورہ نشست کیلئے 19سے 20اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 21اگست کو جاری ہو گی اور کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 23اگست کو مکمل ہو گا جبکہ 30اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکتے ہیں جبکہ سینیٹ کی نشست پر الیکشن 9ستمبر 2025ء کو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں