اڑھائی کروڑ ڈالر کا چوری ہیرا چندگھنٹوں میں برآمد

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس نے ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کا نایاب گلابی ہیرہ چوری کرنے والے تین چوروں کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہیرا ایک تاجرسے جعلی گاہک کے بہانے چوروں نے چرا لیا تھا۔پولیس نے کہا گرفتار شدگان ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھتے ہیں ، انہیں مصنوعی ذہانت کی مدد سے پکڑا گیا۔ واضح رہے دبئی ہیرے کی تجارت کا اہم مرکز ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں