پاکستانی کوہ پیمائوں نے ہندوکش کی بلند چوٹی سر کر لی

گلگت (نامہ نگار) دو پاکستانی کوہ پیمائوں نے چترال میں واقع سلسلہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر سر کر لی ہے۔محکمہ سیاحت کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیمائوں سرباز خان اور عابد بیگ نے تریچ میر چوٹی سر کی ، ٹیم میں دیگر 5کوہ پیما سخت موسمی صورتحال کے باعث 7ہزار 300میٹر تک ہی پہنچ سکے۔ملکی اور مقامی کوہ پیمائوں پر مشتمل ٹیم تریچ میر بھیجنے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے کیا تھا، اس مہم کو تریچمیر ایکسپیڈیشن 2025 کا نام دیا گیا۔ خیال رہے کہ 7ہزار 708میٹر بلند تریچ میر کی چوٹی کو پہلی بار 1950میں ناروے کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ سر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں