گوجرہ(نامہ نگار) ٹریفک کے دو مختلف حادثا ت میں دو نوجوا ن جا ں بحق ہو گئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ حافظ آ باد کا پندرہ سا لہ سرمد اپنی والدہ کے ہمراہ گوجرہ کے نواحی گائو ں چک نمبر 278 ر ب بھلیراپنے خا لو بلال کے گھر آ یا ہوا تھاجو موٹر سا ئیکل پر گائو ں سے شہر جارہا تھا کہ ڈجکوٹ روڈ پر ٹرک نمبری TAQ982 کر اس کر نے لگا تو موٹر سا ئیکل کے آ گئے مو یشی آ گئے جو ان سے ٹکرا کر اسڑک پر گر گیا اور ٹرک اس کے اوپر سے گزر گیا اور شدید زخمی ہو گیا ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا شدید زخمی 15 سا لہ سرمد زخمو ں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلا ع ملنے پر سٹی پو لیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کی جہا ں سے ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی اور ٹرک قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلا ش شروع کردی ہے علا وہ ازیں محلہ رسول پورہ کا محمد صہیب موٹر سا ئیکل نمبری FDX2474 پر سوار ہوکر پینسرہ سے گوجرہ کی طرف آ رہا تھا کہ کار نمبری AJP657 نے اسکو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا کار سوار موقع سے فرار ہونے میں کا میا ب ہو گیا اطلا ع ملنے پر نوا ں لاہور پو لیس نعش تحویل میں لے ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے ۔




