صوفی صفدر علی عارفی کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صوفی با صفا الحاج صوفی صفدر علی عارفی قادری چشتی صابری کا 12واں سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبا ت 7 چک غوثیہ ٹان جامعہ مسجد عارفیہ منہاج القرآ ن (المعروف آستانے والی)میں عقیدت واحترام کیساتھ ا ختتام پذیر ہو گئی عرس مبارک کی تقریبا ت کی صدارت صوفی محمد اسحاق عارفی قادری چشتی صابری، صاحبزادہ محمد سہیل گل عارفی قادری چشتی صابری، صاحبزادہ محمد شکیل گل عارفی نے کی خصوصی شرکت سجادہ نشین دربار عالیہ بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے پیر دیوان احمد مسعود فاروقی چشتی نے کی عرس تقریبات کے موقع پر قران خوانی ذکر و اذکار کی محافل کا انعقاد محفل نعت خوانی کا عظیم الشان انعقاد کیا گیا تھا عرس مبارک کی عظیم الشان تقریب سے صاحبزادہ محمد سہیل گل عارفی،علامہ فاران ناصر مصطفوی،ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفی با صفا الحاج صوفی محمد صفدر علی عارفی قادری چشتی صابری ایک درویش منش صاحب نسبت اور صوفیانہ اوصاف بزرگ تھے صوفی صفدر علی عارفی نے اپنی زندگی اللہ تعالی اور اس کے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اطاعت الٰہی میں بسر کی انہوں نے مزید کہا کہ صوفی صفدر علی عارفی اللہ تعالی کے مقبول اور محبوب بندوں کے ساتھ اپ کی گہری روحانی نسبت تھی ‘ انہوں نے کہا کہ صوفی صفدر علی عارفی کی شخصیت میں صوفیانہ رنگ درویشی عاجزی اور محبت و خلاص کی خوشبو نظر آتی تھی وہ درحقیقت اسی روحانی نسبت اور قربت کا فیضان تھا جو اللہ تعالی اپنے خاص بندوں کو عطا فرماتا ہے تقریب سے صاحبزادہ محمد سہیل گل عارفی نے مزید کہا کہ صوفی صفدر علی عارفی کا خوش نصیب اعزاز تھا کہ آپ نے اپنی جوانی کے قیمتی سال اپنے پیر و مرشد قبلہ شاہ افضل عارفی چشتی کی صحبت ہی میں گزارے- اس موقع پر صوفی صفدر علی عارفی رحمت اللہ علیہ کے درجات بلندی اور امت مسلمہ کے لئے دعا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر تقریب میں بلال واہلہ ایڈووکیٹ ،علامہ فاران ناصر مصطفوی،پروفیسر زاہد ظہور چشتی، پرویز ڈھلو سابقہ چیئرمین، میاں حسن اشرف،علیم گل،بابا جی امیر علی رندھاوا چشتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ فریدیہ 2چک، خواجہ عارف عارفی سجادہ نشین آستانہ عالیہ عارفیہ فریدیہ 4چک مدینہ ٹان،،غلام مرتضی مغل پاکستان عوامی تحریک سوشلح میڈیا ڈویژن فیصل اباد کے ڈپٹی کوارڈینیٹر منظور حسین رحمانی ضلعی سوشل میڈیا کوارڈینیٹر عابد حسین عارفی، طفیل عارفی ،زوہیب بشیر،محمد رمضان،لالہ منیر , قاری مزمل نعیمی ،علی حسن راشد حکیم،کے علاوہ اہل علاقہ کی معززین سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ دور دراز سے کثیر محبین کی کثیر تعداد اہل علاقہ عوام الناس نے خصوصی شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں