حکومت کا اہم فیصلہ،بنکوں کیلئے کیش ٹرانزیکشن رپورٹنگ کی نئی حد نافذ

اسلام آباد ( بیوروچیف) بینکوں کے لیے کیش ٹرانزیکشن کی رپورٹنگ کی نئی حد مقرر کردی گئی،جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے لیے نقد لین دین(کیش ٹرانزیکشن)کی رپورٹنگ کی حد 2کروڑ روپے 20ملین سے بڑھا کر3کروڑ روپے 30ملین کر دی۔ وزارتِ خزانہ نے کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس سی ٹی آر کی حد میں تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نئے ضوابط کے مطابق بینکوں اور دیگر متعلقہ مالیاتی اداروں کو 3 کروڑ روپے یا اس سے زائد کی نقد ٹرانزیکشنز کی اطلاع فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ایف ایم یو کو دینا لازمی ہوگا۔ اس تبدیلی کی منظوری نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے اینٹی منی لانڈرنگ و انسدادِ دہشت گردی فنانسنگ نے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں