منشیات فروش 2 کلو چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

صفدرآباد(نامہ نگار) ایس ایچ او پولیس اسٹیشن مانانوالہ غضنفر قیوم کی بڑی کارروائی ، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار 2 کلو سے زائد منشیات چرس برآمد،زیر حراست ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔غضنفر قیوم ایس ایچ اور مانانوالہ ایس آئی نےSDP صفدرآبادطارق جمیل اور DPOبلال ظفر شیخ کی ہدایات پربر وقت کارروائی کرتے ہوئے کڑکن چوک کے قریب منشیات فروخت کرتے حسنین ولد انور نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔جامہ تلاشی کے دوران ملزم سے 2100 گرام چرس برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔پولیس کے مطابق زیر حراست ملزم مانانوالہ اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشی کے دھندے میںملوث تھا۔پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں