توشہ خانہ ٹو کیس ‘سماعت موخر

اسلام آباد (بیوروچیف) توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت موخر کر دی گئی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوناتھی لیکن وہ موخرہوگئی اورعدالتی عملے نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو باضابطہ آگاہ کر دیاہے۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی سماعت کی تاریخ کا اعلان جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں