2قومی،1صوبائی حلقے میں ضمنی الیکشن،آج سے کاغذات نامزدگی جمع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے فیصل آباد کے دو قومی اسمبلی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے آج 28اگست سے 30اگست تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96′ این اے104 اور پی پی98 میں امیدواروں کی طرف سے ریٹرننگ آفیسرز سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ 5اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ڈیروں پر گہما گہمی شروع ہو گئی۔ امیدواروں کی طرف سے ووٹرز اور سپورٹرز سے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا گیا جبکہ فیصل آباد میں مزید دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی115 اور پی پی116 سے بھی پی ٹی آئی کے دو ارکان صوبائی اسمبلی شیخ شاہد جاوید اور ملک اسماعیل سیلا کو عدالت سے سزا ہونے کے بعد مذکورہ حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں