پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے راہیں ہموار

اسلام آباد (بیورو چیف)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے امریکا، جاپان سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 ارب ڈالر کے خطیر فنڈز کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق 6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ میں اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کی جانب سے 1.05بلین ڈالر کی منظوری ہو چکی ہے۔اے ڈی بی نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، یہ منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع اور علاقائی و سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔ماہرین کے مطابق ریکوڈک معدنی ذخائر پاکستان کی معیشت کیلئے سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں