بولڈ ڈراموں کا قومی ٹی وی پر نشر ہونا درست نہیں’ محسن گیلانی

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار، ہدایتکار اور براڈکاسٹر محسن گیلانی نے کہا ہے کہ بولڈ کہانیوں کو قومی ٹی وی پر نشر کرنا درست نہیں کیونکہ ایسے ڈرامے معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔محسن گیلانی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام سنو تو سہی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کہا کہ کچھ موضوعات ٹیلی ویژن پر نہیں دکھائے جانے چاہئیں۔ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ کس طرح ایک شادی شدہ مسلمان اور پاکستانی خاتون اپنے شوہر اور بچے کو چھوڑ کر عیش و عشرت کے لیے دوسرے مرد کے پاس چلی گئی، یہ سب ٹی وی اسکرین پر کیسے دکھایا جا سکتا ہے؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ڈراما دراصل خلیل الرحمن قمر کے ایک اور ڈرامے کی کاپی ہے، اس ڈرامے میں بابر علی اور ماریہ واسطی نے کام کیا تھا اور اس کا نام بیوپار تھا، یہی کہانی بعد میں میرے پاس تم ہو کے طور پر پیش کی گئی اور یہ کوئی نیا اسکرپٹ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں