کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر6شہریوں کو کنگال کردیا گیا

فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 6شہریوںکو جمع پونجی سے محروم کر دیا۔ لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ تفصیل کے مطابق دانیال ٹائون کے رہائشی طاہر جاوید نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم اسلم نے 15لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ منافع دیا نہ رقم واپس کی ، لیاقت روڈ کے ندیم کو ملزم شاہد سرفراز،چوہڑ ماجرا کے رضوان الحسن سے ملزم نعمان، جھنگ روڈ کے رہائشی شہباز سے اس کے جاننے والے ملزم ارشد، فیکٹری ایریا کے تاجر عرفان سے ملزم نے کاروبار کیلئے لاکھوں کی رقوم حاصل کر کے واپس نہ کیں۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہو سکا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں