مبینہ پولیس مقابلہ’ ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ڈاکو زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ نشاط آباد کے علاقہ پل بھٹہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم بری طرح زخمی ہو گیا، زخمی ڈاکو کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا کر اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈکیتی کے ملزم صابر حسین کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ جب وہ سیم پلی بھٹہ کے قریب دو موٹرسائیکل سوار اسکے 4ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کے ساتھی کو چھڑوا کر جھمرہ روڈ کی طرف فرار ہو گئے۔ پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او نشاط آباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور کافی دیر تک پولیس اور ڈاکوئوں کے خلاف فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو صابر حسین اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ اس کے ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا کر اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں