پرانی دشمنی پر مشتعل افراد نے مخالف کو گولیاں ماردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان نے فائرنگ کر کے مخالف کو بری طرح زخمی کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے’ مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ پر مکوآنہ کے قریب پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کی خاطر مبینہ ملزمان افتخار وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف واجد کو بری طرح زخمی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں