فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج رائو مبشر حسین نے تھانہ ملت ٹائون کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم زوہیب کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق گزشتہ برس مذکورہ ملزم زوہیب نے دوران واردات مزاحمت کرنے پر شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم زوہیب کو گرفتار کر کے چالان مکمل کرنے کے بعد عدالت بھجوایا تو فاضل جج دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔




