ڈائریکٹر جنرلFDAآصف چوہدری کے بھائی شعیب چوہدری انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کے بڑے بھائی محمد شعیب چوہدری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے، مرحوم کی نمازجنازہ آج 30اگست بروز ہفتہ دوپہر 2بجے انکے آبائی گائوں چک نمبر 248 گ ب مالٹری نزد مونگی بنگلہ گوجرہ میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں سیاستدانوں’ سرکاری افسران’ صنعتکاروں’ تاجروں’ وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوزایڈیٹر ریاض ملک اور تمام سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو اپنے حبیبۖ کے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں