موسلادھار بارش،شاہراہیں ،گلیاں محلے پانی میں ڈوب گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد اور اسکے گرد ونواح میں آج پھر علی الصبح موسلادھار بارش’ موسم خوشگوار جبکہ بارشی پانی جمع ہونے سے شاہراہیں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے، متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں کی بجلی بند’ شہریوں کو مشکلات کا سامنا’ محکمہ واسا کا عملہ متحرک’ شاہراہوں اور نشیبی علاقوں سے بارشی نکالنے کیلئے مصروف عمل ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق آج علی الصبح فیصل آباد میں تیز بارش نے جل تھل کر دیا سب سے زیادہ بارش ڈوگر بستی میں 65ملی میٹر’ مدینہ ٹائون میں 52ملی میٹر’ علامہ اقبال کالونی میں 40ملی میٹر’ گلستان کالونی میں 14′ جیل روڈ پر 11اور غلام محمد آباد میں 7ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مین شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔ بجلی بند ہونے پر فیسکو کا عملہ دفتروں میں محصور جبکہ محکمہ واسا کا عملہ بارش ہوتے ہی فیلڈ میں نکل آیا اور شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کی نکاسی کیلئے متحرک ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں