یوم ختم نبوت 7ستمبر کو منایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں یوم ختم نبوت 7ستمبر کو پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا جس میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کر کے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں 7ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیتے ہوئے قادیانیت آرڈینسس جاری ہوا جس کی یاد میں اس دن کو پورے مزہبی جوش و خروش سے مناتے ہوئے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور اجتماعات منعقد کر کے عظمت رسالت کو اجاگر کیا جاتا ہے فیصل آباد میں 7ستمبر کو مساجد میں ختم نبوت کانفرنسز ہونگی اور شہر سے علماء کی قیادت میں ختم نبوت کارواں نکالے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں