ٹی وی چینل پر ملازمت کے دوران کمیٹی ڈالنے پر دھوکا ہوا’ صنم جنگ

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ٹی وی چینل پر ملازمت کے دوران کمیٹی کے نام پر ان سے دھوکا ہوا، انہیں آج تک پیسے نہیں ملے جب کہ ان سے مسلسل دو سال تک پیسے لیے جاتے رہے۔صنم جنگ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ نے واضح کیا کہ انہوں نے مکمل طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی، تاہم وہ فی الحال ٹی وی شوز کی میزبانی نہیں کر سکتیں۔ان کے مطابق وہ امریکا میں رہنے کے باوجود اشتہارات سمیت دیگر منصوبوں میں کام کرتی رہتی ہیں اور یہ کہ ان کی بیٹی ایک سال کی ہے، اس لیے وہ انہیں تنہا چھوڑ نہیں سکتیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگر ان کے شوہر ان کی خاطر ملازمت چھوڑ کر پاکستان آجاتے تو ان کے لیے ملازمت کے مواقع کم تھے جب کہ ان کے وہاں جانے سے ان پر زیادہ فرق نہیں پڑا، وہ وہاں رہنے کے باوجود کام کر رہی ہیں۔صنم جنگ نے بتایا کہ یونیورسٹی میں پڑھنے کے دوران وہ جھوٹ بول کر اپنی حاضری یقینی بنواتی تھیں اور فیل ہونے سے بچ جاتی تھیں۔ان کے مطابق وہ اساتذہ کو کہتی تھیں کہ وہ گھر کو چلانے والی واحد کمانے والی لڑکی ہیں، اس لیے وہ یونیورسٹی کے کلاس اٹینڈ نہیں کرپاتیں جب کہ وہ بیک وقت متعدد مضامین کا انتخاب کرکے امتحانات دیتی رہیں اور انہوں نے اپنی ڈگری مکمل کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیک وقت متعدد مضامین کا انتخاب منع تھا لیکن اس وقت بھی وہ اساتذہ کو جھوٹ بولتی تھیں کہ اگر انہیں زیادہ مضامین نہیں دیے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں