اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے صحن کے نیچے غیرقانونی کھدائی کر رہا ہے اور اسلامی آثار قدیمہ تباہ کر رہا ہے۔فلسطینی اتھارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ آثار قدیمہ مسجد اقصیٰ کے مقام پر مسلمانوں کے جائز حق کے ناقابلِ تردید ثبوت ہیں۔فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل کا مقصد اسلامی شناخت ختم کرکے مستقبل میں مسجد اقصیٰ کی جگہ یہودی عبادت گاہ بنانا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں