پاکستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد خوف کے مارے لوگ کلمے کا ورد کرکے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پاکستان ، انڈیا ،تاجکستان اور افغانستان میں محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز افغانستان سے 23 کلومیٹر دور تھا، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نوشہرہ ، دیربالا کمراٹ، ضلع صوابی، اپردیر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ دیر لوئر، خال تیمرگرہ میں زلزلے کے بعد لوگ کلمے کا ورد کرکے گھروں سے باہر نکلے۔ پشاور،مہمند،چارسدہ اور تخت بھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ راولاکوٹ اور اس کے نواحی علاقوں میں زلزلہ آیا ہے، راولپنڈی، اٹک شہر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاو ہ میانوالی، ضلع خیبر ، لنڈیکوتل اور جمرود ،خیبر میں لوگ کلمہ طیبہ کا دودر کرتے ہوئے گھروں سے باہر آئے۔ شرینگل،براول دیر اور لرجم، چارسدہ، ہری پور شہر و گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اپر سوات مٹہ اور گردونواح میں شدید زلزلہ کے جھٹکے۔ فیصل آباد میں زلزلے کے بعد شہری کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس کے علاوہ ملکہ کوہسار مری اور شانگلہ میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں