ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑی گئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے امین پور بنگلہ بائی پاس کے قریب چھاپہ مار کر جعلی وملاوٹی دودھ سے بھری گاڑی پکڑ لی’ 20ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ قبضہ میں لیکر تلف کر کے ملزم کو حوالہ پولیس کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے امین پور بنگلہ بائی پاس کے قریب ناکہ لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گاڑی نمبری TUE-711 کو چیک کیا تو اس میں ملاوٹی وکیمیکل ملا دودھ پایا گیا جس پر دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں