مبینہ پولیس مقابلے،ریکارڈ یافتہ 3ڈاکو مارے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ جڑانوالہ کے علاقہ 357گ ب پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت مارا گیا۔جبکہ اس کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سی سی ڈی جڑانوالہ نے357گ ب کے قریب موٹر سائیکل سوار4افراد کو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے ، پولیس کو آتا دیکھ کر مسلح ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،جوابی فائرنگ کے دوران مسلح ڈاکوئوںنے کھیتوں میں چھپ کر فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا تاہم کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ نہ ہونے پر سی سی ڈی نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا، جس کی شناخت ایوب ولد محمد حسین سکنہ279گ ب کے نام سے ہوئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ جبکہ اس کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مارے جانے والا ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو45سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا،اس کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دریں اثناء ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ خانوآنہ بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے دونوں ڈاکو ریکارڈ یافتہ نکلے، جبکہ ان کے فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کا نائب محرر علی حسنین ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ خانوآنہ بائی پاس کے قریب پہنچا تو موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکوئوں نے رُکنے کی کوشش کی تو کانسٹیبل نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوئوں پر فائرنگ کر دی، ڈاکوئوں نے بھی جوابی فائرنگ کی تو کانسٹیبل نے ریسکیو15 پر مقابلہ کی کال تو اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی اقبال ٹائون’ ایس پی فیکٹری ایریا’ ایس ایچ او تھانہ صدر نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس اور ڈاکوئوں کے مابین کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تاہم فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر پولیس نے دیکھا تو دو ڈاکو زخمی حالت میں پڑے تھے، جن کی شناخت سجاد حیدر اور ذوالفقار ساکنان ننکانہ کے ناموں سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ تاہم مضروبان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں