المصطفی ویلفیئر سوسائٹی نے سیلاب زدگان کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کردئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین حاجی محمد حنیف طیب کی ھدایت کی میں ضلع فیصل آباد کے صدر پروفیسر محمد رحمت اللہ سیالوی کی قیادت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ جب سے سیلاب شروع ہوا بونیر اور پنجاب میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی جو 1987سے مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف عمل ہے فوری طور پر اپنی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنا شروع کر دیں بونیر میں بھی پیر بابا اور ان کے مضافات کے اندر جو ایفیکٹڈ ایریا سے وہاں پر میڈیکل کیمپس کیے اور اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں اور چنیوٹ کی مضافات کے اندر ویلفیئر سوسائٹی نے مختلف موضع جات چکوک اور دیہاتوں کے اندر جا کر جہاں متاثرین تھے ان کو عملی طور پہ کھانا میڈیسن اور ضروریات زندگی کی چیزیں پہنچائیں الحمدللہ ویلفیئر سوسائٹی اس چیز کا یقین رکھتی ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت ہی میں عظمت ہے ۔ الحمدللہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے پڑھے لکھے رضاکار خدمت میں مصروف عمل ہیں میڈیکل کیمپ کے اندر لا تعداد مریض چیک کیے جا رہے ہیں جو ادویات دی جا رہی ہیں اس کی لسٹ فراہم کی گئی ہے اور الحمدللہ ہمارا سٹاف مکمل طور پہ کوالیفائیڈ ایم بی بی ایس ایف سی پی ایس ڈاکٹرز کی نگرانی میں کام کرتا ہے جن علاقوں میں ہمارے میڈیکل کیمپس کیے گئے ہیں ان میں بونیر’ سوات اور پنجاب کے ضلع چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ کے مختلف مضافات کے اندر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے کام کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں